کیا اب فیک نیوز بسٹر سو رہا ہے؟

کیا اب فیک نیوز بسٹر سو رہا ہے؟
وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ٹوئٹر پر جمعیت علمائے اسلام سے منسوب ایک جعلی نوٹی فکیشن ٹوئٹ کرکے نیا تنازع کھڑا کردیا ہے جس پر سوشل میڈیا صارفین نے فواد چوہدری کے خلاف سائبر کرائم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کردیا۔

گزشتہ کئی دنوں سے سوشل میڈیا پر ایک نوٹی فکیشن گردش میں ہے جسے جمعیت علمائے اسلام سے منسوب کیا جارہا ہے۔ نوٹی فکیشن میں 27 اکتوبر کے آزادی مارچ کے حوالے سے کارکنان کے لیے ہدایات لکھی گئی ہیں جبکہ جمعیت علمائے اسلام کا سوشل میڈیا سیل متعدد مرتبہ اس نوٹی فکیشن کو جعلی قرار دے چکا ہے۔

https://twitter.com/fawadchaudhry/status/1180902172709588992?s=20

دس نکات پر مشتمل اس نوٹی فکیشن کا 6 نمبر نکتہ انتہائی غیر شائستہ ہے اور فواد چوہدری نے بھی اسی کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’چھ نمبر ہدایت سے تو لگ رہا ہے کہ دھرنا ایمسٹر ڈیم یا سان فرانسسکو کی پنک موومنٹ کا دھرنا ہے۔ کمال ہی ارادے ہیں۔‘‘

https://twitter.com/Ahmad_Noorani/status/1181204698835107840?s=20

فواد چوہدری کے اسی ٹوئٹ کے جواب میں جمعیت علمائے اسلام کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ نے کہا ہے کہ مذکورہ نوٹی فکیشن جعلی ہے۔

جے یو آئی کے آفیشل اکاؤنٹ سے جاری بیان کے مطابق ’’آزادی مارچ کی عوامی حلقوں میں مقبولیت اور تمام شعبوں سے وابستہ افراد کی بھرپور حمایت پر چند عناصر جھوٹ اور فیک چیزیں چلا کر خود کو طفل تسلیاں دے رہے ہیں‘‘۔

آفیشل اکاؤنٹ سے مزید کہا گیا ہے کہ ایسے عناصر (فوادی چوہدری) سے ہوشیار رہیں۔ ہمارے اہداف متعین ہیں۔ باوثوق خبر اور نوٹیفکیشن کیلئے جماعت کے مرکزی اکاؤنٹس سے وابستہ رہیں۔

دوسری جانب جمعیت علمائے اسلام اسلام کے مرکزی رہنماؤں مولانا غفور حیدری اور راشد سومرو و دیگر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ کل سے ایک جعلی ہدایت نامہ چل رہا ہے جو مکمل ’بکواس‘ اور تحریک انصاف کے ’بدمعاش‘ لوگوں کا کیا دھرا ہے۔ اس سے جے یو آئی کا کوئی تعلق نہیں۔

https://twitter.com/SaboohSyed/status/1180972179363643393?s=20

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے لوگوں نے ہمیشہ جمعیت علمائے اسلام اور مولانا فضل الرحمان کے خلاف ’بکواس‘ کی ہے۔ اب ان کو اپنی سیاسی موت سامنے نظر آئی ہے تو اس طرح کی اوچھی حرکتیں کر رہے ہیں۔

غفور حیدری نے تحریک انصاف کو للکارتے ہوئے کہا کہ ہمت ہے تو 27 اکتوبر کو سیاسی میدان میں مقابلہ کریں۔

صحافی مبشر زیدی نے فواد چوہدری کے ٹوئٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ’فیک نیوز بسٹر‘ اب کدھر غائب ہے۔ یاد رہے کہ فیک نیوز بسٹر فواد چوہدری نے اس وقت بنایا تھا جب وہ وزیر اطلاعات تھے اور فواد چوہدری اس پر مبینہ جعلی خبریں شیئر کرتے اور ایسی خبریں پھیلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی وارننگ دیا کرتے تھے۔

https://twitter.com/Xadeejournalist/status/1181097773720113153?s=20

https://twitter.com/dcislamabad/status/1181190034713665536?s=20

 

دوسری جانب ڈپٹی کشمنر اسلام آباد نے اسی نوٹی فکیشن کو اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے شیئر کرتے ہوئے اسے جعلی قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان نوٹیفکیشن کے اجراء پر ایف آئی آر بھی درج کی جا رہی ہے۔

https://twitter.com/dcislamabad/status/1181190034713665536?s=20