Get Alerts

'جڑانوالہ واقعہ بدامنی پیدا کر کے الیکشن ملتوی کروانے کی سازش لگتا ہے'

سپریم کورٹ اگر مشترکہ مفادات کونسل کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے دیتی ہے تو انتخابات سے متعلق نیا بحران پیدا ہو جائے گا۔ توشہ خانہ کیس میں امکان ہے کہ 27 اگست کو عمران خان کو ضمانت مل جائے گی مگر ان کی نااہلی برقرار رہے گی۔

'جڑانوالہ واقعہ بدامنی پیدا کر کے الیکشن ملتوی کروانے کی سازش لگتا ہے'

خدشہ تھا کہ توہین مذہب کا قانون جس کا پہلے ہی غلط استعمال کیا جا رہا تھا اس میں سزاؤں کو بڑھا دینا ملک میں خانہ جنگی شروع کرا دے گا۔ جڑانوالہ واقعہ مجھے سازش لگتا ہے کہ پورے ملک میں بدامنی پیدا کر دی جائے اور الیکشن کو ملتوی کروایا جائے۔ یہ کہنا ہے مبشر بخاری کا۔

نیا دور ٹی وی کے ٹاک شو 'خبرسےآگے' میں جاوید فاروقی نے کہا کہ ہم اداروں، نظام اور پالیسیوں کے بجائے شخصیات کی طرف دیکھتے ہیں اور یہی ہماری بربادی کی بنیادی وجہ ہے۔ ہمیں انتہا پسند رویے کو ختم کرنے کے لئے مذہبی رہنماؤں کی خدمات لینی چاہئیں۔

سید صبیح الحسنین نے بتایا کہ سپریم کورٹ اگر مشترکہ مفادات کونسل کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے دیتی ہے تو انتخابات سے متعلق نیا بحران پیدا ہو جائے گا۔ توشہ خانہ کیس میں امکان ہے کہ 27 اگست کو عمران خان کو ضمانت مل جائے گی مگر ان کی نااہلی برقرار رہے گی۔

مرتضیٰ سولنگی کا کہنا تھا کہ موجودہ قانون کے تحت چیف جسٹس بادشاہ ہیں سپریم کورٹ کے، ان کے پاس بے پناہ اختیارات ہیں۔ جب تک یہ نظام ختم نہیں ہوتا عدلیہ آزاد نہیں ہو سکتی اور انصاف نہیں مل سکتا۔

رضا رومی کے مطابق پولیس اور عدلیہ میں بھی غیر مسلموں کے بارے میں تعصب پایا جاتا ہے۔ ایسے واقعات میں ملوث لوگوں کو جب تک سزا نہیں دی جائے گی، کچھ نہیں بدلے گا۔

میزبان فوزیہ یزدانی کے مطابق نئی حلقہ بندیوں کے تحت انتخابات 6 ماہ سے پہلے نہیں کروائے جا سکتے۔

'خبرسےآگے' ہر پیر سے ہفتے کی شب 9 بج کر 5 منٹ پر نیا دور ٹی وی سے پیش کیا جاتا ہے۔