وفاقی وزیر مراد سعید کے والد آسٹریلیا میں ایئر پورٹ پر گرفتار

وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کے والد سعید اللّٰہ کو میلبرن ایئرپورٹ پر گرفتار کر لیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مراد سعید کے والد سعید اللّٰہ آج پاکستان سے میلبرن آسٹریلیا پہنچےتھے، جہاں اُنہیں سفری دستاویزات مکمل نہ ہونے پر گرفتار کر لیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ میلبرن پولیس امیگریشن نے سعید اللّٰہ کو اپنی تحویل میں لے رکھا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سعید اللّٰہ کا اپنے اہلخانہ سے تاحال رابطہ نہیں ہوا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر کے والد ویزا دستاویزات کےحوالے سے آسٹریلوی امیگریشن حکام کو مطمئن نہیں کرسکے۔

مراد سعید پاکستانی سیاست دان ہیں۔ وہ موجودہ وفاقی وزیر ڈاک اور وفاقی وزیر مواصلات ہیں۔ وہ اگست 2018ء سے قومی اسمبلی پاکستان کے رکن ہیں۔ اس قبل بھی وہ قومی اسمبلی کے جون 2013ء سے  2018ء تک رکن رہ چکے ہیں۔

انہوں نے  عام انتخابات، 2013ء میں سوات سے الیکشن لڑا اور کامیابی حاصل کی۔پاکستان کے عام انتخابات، 2018ء میں دوبارہ رکن قومی اسمبلی منتخب ہو گئے۔