پاکستان میں بڑھتی ہوئی آبی قلت کی جانب توجہ مبذول کروانے کے لئے تصویری نمائش کا انعقاد

پاکستان میں بڑھتی ہوئی آبی قلت کی جانب توجہ مبذول کروانے کے لئے تصویری نمائش کا انعقاد
پاکستان دنیا کے ان چند ممالک میں سے ایک ہے جہاں قدرت کی ہر نعمت موجود ہے لیکن بدقسمتی سے ہمارے ہاں ان نعمتوں سے انصاف نہیں کیا گیا، یہی وجہ ہے کہ آج ملک کو پانی کی قلت کا سامنا ہے اور یہ مسئلہ دن بدن سنگین صورتحال اختیار کرتا جا رہا ہے۔

پانی کے بغیر انسانی زندگی کا تصور محال ہے، کرہ ارض پر زندگی، زراعت اور معیشت کے تمام شعبہ جات کا پہیہ پانی کی مرہون منت ہی ہے لیکن اس اہم ترین ضرورت کو پورا کرنے کے لیے ریاست نے کبھی توجہ نہیں دی۔ آج صورتحال یہ ہے کہ ملک میں آبی وسائل انتہائی کم رہ گئے ہیں۔

ملک میں بڑھتی ہوئی آبی قلت کی جانب توجہ مبذول کروانے کے لئے کراچی کی آرٹ چوک گیلری میں "پانی ہے زندگی" کے نام سے خصوصی تصویری نمائش کا انعقاد کیا گیا۔











فوٹوگرافرز نے تصویروں کے ذریعے آبی قلت کے مسئلے کی جانب توجہ مبذول کروائی۔















واضح رہے کہ پاکستان میں آبی قلت کی صورتحال یہ ہے کہ زرعی ملک ہونے کے باوجود کاشت کے لیے کسانوں کو پانی میسر نہیں ہوتا، پینے کے پانی کے لیے شہروں اور قصبوں میں لوگ طویل قطاریں لگائے نظر آتے ہیں، دیہی علاقوں میں پانی کے 2 مٹکوں کے حصول کے لیے خواتین کو کئی گھنٹے چلنا پڑتا ہے۔

مختلف بین الاقوامی اداروں کے مطابق پاکستان تیزی سے ایک ایسی صورتحال کی طرف بڑھ رہا ہے کہ جہاں آنے والے وقت میں اسے پانی کی شدید قلت کا سامنا کرنا پڑے گا۔

بعض ماہرین کا خیال ہے کہ پاکستان 2025 تک پانی کی شدید قلت کا شکار ہوسکتا ہے اور فوری اقدامات نہ کرنے کی صورت میں مستقبل میں خشک سالی کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔