Get Alerts

انتخابی ضوابط کی خلاف ورزی کا الزام: اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ گرفتار

انتخابی ضوابط کی خلاف ورزی کا الزام: اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ گرفتار
الیکشن کمیشن نے کراچی شرقی کے حلقے پی ایس-88 میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے سلسلے میں نوٹس جاری کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ کو حلقہ بدر کرنے کا حکم دیا تھا۔ جس کے بعد اب میڈیا اطلاعات کے مطابق  پولیس نے کنفرم کیا ہے کہ سندھ میں اپوزیشن لیڈر کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اس سے قبل الیکشن کمیشن کی جانب سے کسی بھی وزیر، رکن اسمبلی پر زیر الیکشن حلقے میں دورہ پر پابندی عائد کی تھی اور حلیم عادل شیخ ریلی کی صورت میں پی ایس اٹھاسی میں موجود تھے۔

دوسری جانب حلیم عادل شیخ نے اپنے بیان میں کہا کہ یہاں پولیس گردی کی جا رہی ہے، مراد علی شاہ کی پولیس بے ایمانی کرا رہی ہے اور ثابت ہو گیا کہ پولیس کے ذریعے استعمال کیا جا رہا ہے۔