پاکستان کی پہلے سے ہی گرما گرم سیاست میں فواد چوہدری نے ایک اور اینٹری دے دی ہے۔ وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے ٹویٹ کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ مریم نواز ملک سے باہر جا چاہتی ہیں اور اس مقصد کے لیئے بیک ڈور رابطے بھی کیئے گئے ہیں لیکن وزیر اعظم عمران خان نے انکی درخواست مکمل طور پر رد کر دی ہے۔
انہوں نے لکھا کہ مریم نواز لندن جانا چاہتی ہیں اور اس کیلئے بیک ڈور رابطے کئے گئے لیکن وزیر اعظم عمران خان نے اس درخواست کو مکمل طور پر رد کر دیا، آپ تحریک کا شوق پورا کریں لیکن اس کیلئے آپ کو پاکستان رہنا ہو گا۔
https://twitter.com/fawadchaudhry/status/1361655749991137284
یاد رہے کہ اس سے قبل مریم نواز نے ایک بیان میں کہا تھا کہ انکی ایک سرجری ہونا ہے جو کہ پاکستان میں نہیں ہو سکتی۔ تاہم انہوں نے کہا تھا کہ وہ ملک سے باہر نہیں جارہیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ اگر یہ میرے گھر آکر بھی مجھے باہر جانے کی پیش کش کریں تب بھی میں باہرنہیں جاؤں گی۔