Get Alerts

عمران خان کے کہنے پربہت تشدد کیاگیا،سینئرصحافی محسن بیگ

عمران خان کے کہنے پربہت تشدد کیاگیا،سینئرصحافی محسن بیگ
سینئرصحافی محسن بیگ نے کہا ہے کہ عمران خان کے حکم پر بہت تشدد کیا گیا۔
عدالت آمد پرمیڈٰیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ایف آئی اے نے عمران خان کے کہنے پر بہت تشدد کیا، میں ایف آئی اے کی تحویل میں نہیں تھا میں پولیس کی تحویل میں تھا،اوریہ اب تک یہی حرکتیں کررہے ہیں۔
مراد سیعد کی درخواست پرانہیں گرفتار کیا گیا کہ سوال پرمحسن بیگ نے کہا میں نے ایسی کوئی بات نہیں کی جبکہ ریحام خان کی کتاب شائع ہوچکی ہے یا تو یہ لوگ کتاب سے انکار کرتے یا پھرریحام کوعدالت میں بلاتے، کتاب تومارکیٹ اورانٹرنیٹ پرموجود ہے۔
ایف آئی اے کے تشدد کے سوال پرانہوں نے کہا میرے چہرے پرموجود زخم دیکھ لیں۔
یاد رہے کہ آج صبح ایف آئی اے کے سائبرونگ نے وفاقی وزیرمراد سیعد کی درخواست پرسینئرصحافی محسن بیگ کو ان کے گھر پر چھاپہ مار کر گرفتار کرلیا تھا۔