پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئیں۔ انہوں نے ٹویٹر پر جاری بیان میں بتایا کہ ان کا کووڈ ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ مریم نواز کے چاہنے والے ان کی جلد صحتیابی کی دعائیں کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ مریم نواز پنجاب کے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کی انتخابی مہم چلا رہی تھیں اور گذشتہ چند دنوں میں انہوں نے پنجاب کے مختلف شہروں میں انتخابی جلسے کئے۔ خیال رہے کہ پنجاب کے 20 حلقوں میں ضمنی انتخاب کے لئے پولنگ 17 جولائی کو ہو گی جس میں تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کے درمیان سخت مقابلے کی توقع ہے۔
https://twitter.com/MaryamNSharif/status/1548232283878215682?s=20&t=665_Z9ph9r7ry9kpVD7Vzg
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ مریم اور کیپٹن صفدر میں کووڈ کی تشخیص ہوئی ہے۔ میری دلی دعائیں او رنیک تمنائیں ان کی جلد صحت یابی کےلئے ان کے ساتھ ہیں۔
اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ یہ سن کر دکھ ہوا کہ مریم بیٹی اور کیپٹن صفدر کا کووڈ ٹیسٹ مثبت آیا ہے، میری دعائیں اور نیک تمنائیں ان کے ساتھ ہیں ، اللہ پاک انہیں جلد صحت یاب کرے۔
https://twitter.com/CMShehbaz/status/1548250076010541057?s=20&t=vpgmafTrq1I5kRDiILMwyA
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ جس طرح مسلم لیگ نون کی سیاسی مہم کی مریم نواز نے قیادت کی ہم سب کو اس پر فخر ہے۔