اس وقت حکومت اور عمران خان دونوں کو پاکستان اور پاکستان کی عوام کی پرواہ نہیں ہے، مہنگائی کی وجہ سے عوام پس رہی ہے۔ ملک سیاسی اور معاشی عدم استحکام سے دوچار ہے۔ عمران خان کو اپنی انا اور ضد سے آگے کچھ نظر نہیں آرہا، عامر الیاس رانا
ریاست کے اندر ریاست کی ایک جھلک ہمیں زمان پارک میں دکھائی دی ہے، ایک رٹ پنڈی والوں کی ہے اس کے اندر بھی مداخلت دکھائی دیتی ہے۔ ابھی تک اسٹیبلشمنٹ عمران خان کو مثبت جواب نہیں دے رہی اس لئے وہ لوگوں کو نام لے رہے ہیں، نئیر علی
ریاست اور قانون کی عمل داری کیلئے کسی کو بھی اتنی بڑی طاقت نہیں بننے دیا جاتا۔ عمران خان کو بھی سمجھنا چاہیے ماضی میں بھی اگر کسی نے الذوالفقار بنائی ہو الطاف حسین بنا ہو ان کا پھر آگے سیاسی مستقبل ختم ہوجاتا ہے۔