حکومت کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور پاکستانی گلوکار ابرار الحق کو ہلال احمر کا چیئرمین مقرر کرنے کا فیصلہ عدالت میں چیلنج کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور پاکستانی گلوکار ابرارالحق کو تین سال کے لئے ہلال احمر کا چیئرمین بنانے کا حکومتی فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا گیا۔
واضح رہے کہ محکمہ ریڈ کراس کی صدارت ڈاکٹر عارف علوی کے پاس ہے انہوں نے حکومت کی جانب سے موصول ہونے سفارش پر اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے اُسے منظور کیا۔ جس کے بعد ابرار الحق کی تقرری کا باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کیا گیا۔
نوٹی فکیشن کے مطابق ابرارالحق کو یہ عہدہ تین سال کے لیے دیا گیا ہے۔