گزشتہ روز ہونے والے گلگت بلتستان قانون سازی اسمبلی کے انتخابات کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے جس میں اب تک 19 حلقوں کے غیر سرکاری غیر حتمی مکمل نتائج موصول ہوئے ہیں جس میں سیاسی جماعتوں سے زیادہ اب تک آزاد امیدواروں کا پلڑا بھاری ہے۔
غیرسرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق 7 نشستوں پر آزادامیدوار، 6 پر پاکستان تحریک انصاف، 4 پر پیپلزپارٹی، ایک پر مسلم لیگ (ن) اور ایک پر ایم ڈبلیوایم کے امیدوار کامیاب ہوئےہیں جب کہ 4 حلقوں کےمکمل نتائج آنا ابھی باقی ہیں۔
جی بی اے 1:
گلگت 1 میں پیپلز پارٹی کے امجد حسین 11 ہزار 178 ووٹ لےکرکامیاب رہے اور یہاں سے آزاد امیدوار سلطان رئیس 8356 ووٹ لےکردوسرے نمبرپر رہے۔
جی بی اے 2:
گلگت2 سے پیپلز پارٹی کے جمیل احمد 6848 ووٹ لےکرکامیاب ہوئے اور پی ٹی آئی کے فتح اللہ 6229 ووٹ لے کر دوسرےنمبرپر رہے۔
جی بی اے4:
نگر 1 سے پیپلز پارٹی کے امجد حسین 6104 ووٹ لےکرکامیاب ہوئے اور تحریک اسلامی کے محمد ایوب وزیری 5606 ووٹ لے کردوسرےنمبرپر رہے۔
جی بی اے5:
نگر 2 سے آزاد امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوا جہاں جاوید علی 2443 ووٹ لےکرکامیاب ہوئے اور دوسرے آزاد امیدوار ذوالفقار علی 2122 ووٹ لےکر دوسرے نمبرپر آئے۔
جی بی اے 6:
ہنزہ سے پاکستان تحریک انصاف کے عبیداللہ 5624 ووٹ لےکرکامیاب ہوگئے اور آزاد امیدوار نور محمد4584 ووٹوں کےساتھ دوسرےنمبرپر رہے۔
جی بی اے7:
اسکردو ایک سے پاکستان تحریک انصاف کے راجہ ذکریاخان 5288 ووٹ لےکرکامیاب ہوئے اور پیپلز پارٹی کےمہدی شاہ 4140 ووٹ لےکر دوسرےنمبرپر رہے۔
جی بی اے 8:
اسکردو 2 سے ایم ڈبلیو ایم کے محمدکاظم 7534 ووٹ لےکرکامیاب ہوئے اور پیپلز پارٹی کے محمد علی شاہ 6904 ووٹ لے کر دوسرے نمبرپر رہے۔
جی بی اے 9:
اسکردو 3 سے آزاد امیدوار وزیر سلیم 6286 کامیاب ہوئے اور پی ٹی آئی کے فدا محمد ناشاد 5187 ووٹ لےکر دوسرے نمبرپر آئے۔
جی بی اے 10:
اسکردو 4 سے آزادا میدوار ناصرعلی خان 4667 ووٹ لےکرکامیاب ہوئے۔ اور پاکستان تحریک انصاف کے وزیرحسن 3344 ووٹ لےکر دوسرےنمبرپر رہے۔
جی بی اے 11:
کھرمنگ سے پی ٹی آئی کے سید امجد علی5733 ووٹ لےکرکامیاب ہوئے اور ان کے مقابلے میں آزاد امیدوار اقبال حسن2577 دوسرے نمبرپر رہے۔
جی بی اے 12:
شگر سے پی ٹی آئی کے امیدوار راجا اعظم خان 10349 ووٹ لےکر کامیاب ہوئے اور پی پی کے عمران ندیم 8459 ووٹ لےکر دوسرےنمبرپر رہے۔
جی بی اے 14:
استور 2 سے پی ٹی آئی امیدوار شمس الحق لون 5418 ووٹ لےکرکامیاب ہوئے اور پی پی کے مظفرعلی 3559 ووٹ لےکردوسرےنمبرپر رہے۔
جی بی اے15:
دیامر ایک سے تمام 47 پولنگ اسٹیشنوں کے غیرسرکاری نتائج موصول ہوگئے ہیں جہاں سے آزاد امیدوار شاہ بیگ 2685 ووٹ لےکر کامیاب ہوگئے ہیں اور دوسرے آزاد امیدوار دلپزیر2517 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے جب کہ پی ٹی آئی کے امیدوار 2391 ووٹوں کے ساتھ تیسرے اور پی پی امیدوار بشیر 2168 ووٹوں کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہے۔
جی بی اے 16:
دیامر 2 سے تمام 41 پولنگ اسٹیشنوں کے غیر سرکاری نتائج موصول ہوگئے جس کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے انور انجینئر 5605 ووٹ لےکر کامیاب ہوگئے ہیں اور آزاد امیدوار عطااللہ 5170 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے جب کہ پی ٹی آئی کے عتیق اللہ 3973 ووٹ لےکر تیسرے نمبر پر رہے۔
جی بی اے17:
دیامر3 سے پی ٹی آئی کے حیدر خان 5389 ووٹ لےکر آگے ہیں اور جے یو آئی کے رحمت خالق 5162 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں
جی بی اے 18:
دیامر 4 سے پی ٹی آئی کے گلبرخان 6793 ووٹ لےکر آگے ہی اور آزاد امیدوارکفایت الرحمان 5900 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
جی بی اے 19:
غذر ایک سے آزاد امیدوار نواز خان ناجی 6448 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں اور یہاں پی ٹی آئی کے ظفر محمد 6128 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پررہے۔
جی بی اے 22:
گانچھے ایک سے آزاد امیدوار مشتاق حسین 6051 ووٹ لےکرکامیاب ہوئے اور یہاں سے پی ٹی آئی کے ابراہیم ثنائی 4945 ووٹ لےکر دوسرےنمبرپر آئے۔
جی بی اے 23:
گانچھے 2 سے آزاد امیدوار عبدالحمیدکامیاب ہوئے اور پی ٹی آئی کی آمنہ بی بی 329 6ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہیں۔
جی بی اے 24:
گانچھے 3 سے پی پی کے محمداسماعیل 6204 ووٹ لےکرکامیاب ہوئے اور پی ٹی آئی کے سید شمس الدین 5381 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے