اپوزیشن جماعتوں کی ریلی کے باعث اڈا پلاٹ سے سیالکوٹ موٹر وے تک رنگ روڈ کو مکمل طورپر بند کر دیا گیا، 12 سے 4 بجے تک عام گاڑیوں کا داخلہ بند رہے گا۔ مریم نواز کی ریلی اڈا پلاٹ میں رنگ روڈ کے انٹرچینج پر پہنچ چکی ہے جہاں سے رنگ روڈ کو کنٹینرز لگا کر بند کردیا گیا یے۔
مقامی میڈیا نے رنگ روڈ اتھارٹی کے حوالے سے بتایا ہے کہ اڈا پلاٹ سے سیالکوٹ موٹر وے تک رنگ روڈ کو مکمل طور پر بند کر دیا گیا، 42 کلو میٹر لمبی رنگ روڈ عام شہریوں کے لئے بند کی گئی ہے، رنگ روڈ کو چیف ٹریفک پولیس کی سفارش پر بند کیا گیا ہے، بارہ بجے سے چار بجے تک عام گاڑیوں کا داخلہ بند رہے گا۔
اس حوالے سے انتظامیہ کا کہنا ہے شہریوں کو رنگ روڈ بند ہونے سے پریشانی کا سامنا کرنا پڑے گا، رنگ روڈ بند کرنے پر معذرت خواہ ہیں۔