قصور میں بچوں کی گمشدگی کے واقعات میں اضافہ، والدین سراپا احتجاج

قصور میں بچوں کی گمشدگی کے واقعات میں اضافہ، والدین سراپا احتجاج
تحصیل چونیاں میں بچوں کی گمشدگی کے واقعات میں اضافہ، تین بچے تاحال نہ مل سکے، ورثا نے مرکزی شاہراہ پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے ضلع قصور کی تحصیل چونیاں میں کم سن بچوں کی گمشدگی کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ مہینوں قبل لاپتا ہونے والے بچے تاحال بازیاب نہیں ہو سکے۔ ورثا نے الہ آباد روڈ پر پولیس سٹیشن کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور بچوں کی بازیابی کا مطالبہ کیا۔





لاپتا بچوں کے لواحقین نے بتایا کہ محمد عمران کو غائب ہوئے پانچ ماہ ہو گئے ہیں جبکہ علی حسنین اور سلمان اکرم دو ماہ سے لاپتا ہے۔ پولیس بچوں کو ڈھونڈنے میں مدد نہیں کر رہی۔

مظاہرین نے وزیراعلی پنجاب اور ڈی پی او قصور سے فوری نوٹس لے کر بچوں کو بازیاب کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔

کامران اشرف صحافت کے طالب علم ہیں۔