پشتون تحفظ موومنٹ سے تعلق رکھنے والے ایم این اے محسن داوڑ جب قومی اسمبلی میں افواج پر تنقید سے ممانعت کرنے والے متنازعہ بل پر اظہار خیال کرنے کے لئے کھڑے ہوئے تو ایوان میں شور شرابہ کیا گیا۔ شور جب بڑھا تو انہوں نے بیچ میں بولنے سے منع کیا۔ لیکن شور کرنے والے اراکین کے منع نہ ہونے پر انہوں نے ان اراکین کی جانب منہ کرکے کہا کہ آپ خوب بوٹ پالش کریں لیکن اپنی اپنی باری پر بوٹ پالش کریں۔
https://twitter.com/iamasifkhan7/status/1305943449867366400
محسن داوڑ کے ان ریمارکس کے بعد سوشل میڈیا پر انکا کلپ شئیر کیا جارہا ہے۔ گزشتہ روز قومی اسمبلی میں فوجداری قانون ترمیمی ایکٹ 2020 پیش کیا گیا تھا ، بل حکومتی رکن امجدخان نے پیش کیا جس میں کہا گیا تھا کہ مسلح افواج یا اس کے رکن کا جان بوجھ کر تمسخر اڑانا ،وقار کو گزند پہنچانا یا بدنام کرنا جرم تصور ہوگا۔ جبکہ ایسا کرنے والے کو 2سال تک قید اور 5 لاکھ روپے جرمانہ یا دونوں سزائیں دی جا سکیں گی