قومی اسمبلی کا مشترکہ اجلاس ہوا۔ اس سے قبل تحریک انصاف کا پارلیمانی اجلاس ہوا جس میں اس وقت ایک دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی جب پاکستان تحریک انصاف کے اپنے ہی رکن نور عالم خان نے نیب کو لے کر وزیر اعظم پر بھی چڑھائی کر دی۔ انہوں نے بات کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی میں جو بھی بولتا ہے نیب اسکے پیچھے پڑ جاتی ہے۔ نیب والوں سے پوچھو تو اس کے پیچھے وزیر اعظم کا بتاتے ہیں۔ جس پر وزیر اعظم عمران خان نے انہیں یہ کہتے ہوئے چپ کراتے ہوئے کہا کہ میں تمہارے پیچھے کیوں پڑوں گا نور عالم خان؟ کیا میں نے بزدار کے پیچھے بھی نیب پڑوائی؟
جس کے بعد نور عالم خان کو چپ کرادیا گیا۔