Get Alerts

نیب سربراہ کو ویڈیو سے قابو کیا گیا، آر ٹی ایس بندکرکے عمران خان کو لایا گیا، قومی اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت کیلئے معطل

نیب سربراہ کو ویڈیو سے قابو کیا گیا، آر ٹی ایس بندکرکے عمران خان کو لایا گیا، قومی اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت کیلئے معطل

محسن بیگ کو اخبار یا ایجنسی کا سربراہ بنا کر پیش کیا جا رہا ہے حالانکہ وہ اور بھی بہت کچھ ہیں۔ وہ ہمارے پاور پلیئرز کے بہت قریبی ہیں۔ ان کا ایک پس منظر ہے۔ انہوں نے عمران خان کے بارے میں انہوں نے جو باتیں کیں، وہ نئی نہیں ہیں، اعزاز سید



 



محسن بیگ ماضی میں عمران خان کے طرز حکومت، ان کی شخصیت، ان کے طرز حکمرانی اور گورننس کو بڑا سپورٹ کرتے تھے جبکہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے بہت بڑے ناقد تھے، لیکن گذشتہ 4 مہینوں سے ان کا سافٹ وئیر تبدیل ہو گیا ہے، نادیہ نقی



 



محسن بیگ نے جو باتیں کیں وہ اس سے پہلے بھی بہت سے لوگ کر چکے ہیں، جن کی لمبی فہرست ہے۔ جس بات پر مجھے حیرانی ہوئی وہ یہ ہے کہ اب شہزاد اکبر اور شہباز گل ٹویٹس کرکے کہہ رہے ہیں کہ وہ غیر قانونی سہولتیں مانگ رہے تھے، مرتضی سولنگی



 



انصارعباسی کیساتھ بہت سی باتوں پر نظریاتی اختلاف ہے لیکن ان کی پروفیشنل سچائی کا میں مداح ہوں۔ ان پر آج تک کوئی پیسوں کا الزام نہیں لگا سکا۔ انہوں نے رانا شمیم کے بیان حلفی کے بارے میں بھی جو خبر دی وہ بالکل درست ہے، اعزاز سید



 



جمعے کے دن عموماً ہمارے اراکین اسمبلی اپنے اپنے حلقوں میں چلے جاتے ہیں۔ اس لئے اس دن پارلیمنٹ میں زیادہ حاضری نہیں ہوتی۔ اس کے علاوہ جمعہ کے روز منی بجٹ پر ووٹنگ کا عمل نہیں صرف بحث ہی ہونا تھی۔ ہمارے اراکین بحث کو اتنی اہمیت نہیں دیتے کیونکہ ان کے نزدیک اس کا کوئی خاص فائدہ ہونا نہیں ہے، احمد بلال