Get Alerts

شیخ رشید: ' ملک ڈیفالٹ،معاشی گروتھ تو منفی ہونی ہی ہونی تھی،ہمارا فنانشل کام ختم ہوچکا تھا'

شیخ رشید: ' ملک ڈیفالٹ،معاشی گروتھ تو منفی ہونی ہی ہونی تھی،ہمارا فنانشل کام ختم ہوچکا تھا'
شیخ رشید وفاقی کابینہ کے ایک باخبر وزیر سمجھے جاتے ہیں۔ باخبر اس لئے کہ ایوان وزیر اعظم پر اثر انداز ہونے اور ملک کے فیصلے کرنے والی قوتوں کے ہاں کیا چل رہا ہے انہیں اکثر معلوم ہوتا ہے اور اس حوالے سے ڈرامائی انداز میں پیش گوئیاں بھی کرتے رہتے ہیں۔

تاہم اس وقت شخ رشید نے  اپنی ہی حکومت اور خاص کر حکومت کی معاشی ٹیم کی کارکردگی کے حوالے سے خوفناک انکشاف کرتے ہوئے تہلکہ مچا دیا ہے۔

شیخ رشید نے نجی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کرونا کو اللہ کی عمران خان کے لئے مدد قرار دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ پاکستان تو اصل میں ڈیفالٹ ہوچکا تھا۔ وہ کہتے ہیں کہ حکومت کے پاس  قرضے کی اگلی قسط دینے کی رقم نہیں تھی۔

انہوں نے کہا کہ' یہ تو ورلڈ بینک،آئی ایم ایف نے سہارا دے دیا، ورنہ پاکستان تو ڈیفالٹ ہوچکا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارا فنانشل کام تو تقریباْ ختم ہو چکا تھا۔ اور گروتھ تو منفی ہونی ہی ہونی اور قسط کے لئے تو چھٹی ہو چکی تھی۔ انہوں نے کہا کہ اللہ نے عمران خان کے ساتھ مدد کی تو ہمیں ورلڈ بینک ،آئی ایم ایف نے کشن دے دیا، پیمنٹ دیر سے کرنے کا، اور ہمیں وقت مل گیا ہے۔ ورنہ ہمارے پاس تو پیسے تھے ہی نہیں پیمنٹ کرنے کے لئے'۔

اس انکشاف کے بعد ماہرین اور تجزیہ کار حیران ہیں کہ ایک وفاقی وزیر جو کچھ بتا رہا ہے کیا واقعی حکومت نے ملکی معیشت کو اس نیج پر پہنچا دیا تھا۔ اور اگر ایسا ہے تو یہ انتہائی خطرناک ہے۔ اس حوالے سے سینئر صحافی نے شیخ رشید کا یہ کلپ سوشل میڈیا پر شئیر کیا اور اس پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا 'کرونا کے فائدے،شکر اللہ کا، شیخ صاحب کی زبانی'

https://twitter.com/TalatHussain12/status/1250851267238297601