Get Alerts

مونس الٰہی عمران کا وارث | عمران سیلاب کے 'فوائد' پر | جنرل باجوہ کی توسیع؟ | ترین کی آئی ایم ایف لیک

مونس الٰہی عمران کا وارث | عمران سیلاب کے 'فوائد' پر | جنرل باجوہ کی توسیع؟ | ترین کی آئی ایم ایف لیک

اس وقت سیلاب متاثرین کی امداد کو ترجیح دینی چاہیے اور ہماری ساری سیاسی قیادت اپنی ذمہ داری نبھارہی ہے اور صرف ایک انسان (عمران خان) جو خود کو محب وطن اور دوسروں کو غدار کہتے ہیں، وہ اپنی سیاست چمکانے میں مصروف ہیں، نایاب گوہر جان



 



تحریک انصاف والوں کیلئے عمران خان اور عمران خان کی حکومت ہونا ہی پاکستان ہونے کا مطلب ہے۔ پچھلے دنوں جو آڈیو لیک ہوئیں اس سے پتہ چلتا ہے کہ تحریک انصاف نے عمران خان اور اپنے سیاسی مفادات کو پاکستان کے اوپر ترجیح دی ہے، نایاب گوہر جان



 



مونس الہی سے بہت امید تھی انہیں آنے والے وقت میں شریفوں کا متبادل سمجھتی تھی۔ ان کو کہا گیا ہے کہ کپتان کے بعد ان کے جانشین تم ہو۔ چودھری صاحب اور انکے بیٹے کی عمران خان سے محبت کے پیچھے یہ بات ہے۔ اب پتہ نہیں شاہ محمودقریشی اور فواد چودھری کا کیا بنے گا، شمع جونیجو



 



باجوہ صاحب کے قریبی لوگوں سے بات ہوئی وہ کہتے ہیں کہ آرمی چیف ایکسٹینشن نہیں لینا چاہتے۔ لیکن کچھ اور لوگوں نے بتایا ہے کہ وہ رکنا چاہتے ہیں کیونکہ ابھی جو ملک میں بحران چل رہا ہے پاکستان نئی تبدیلی کا متحمل نہیں ہوسکتا، شمع جونیجو