وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پولیس میں 10 ہزار آسامیوں پر نئی بھرتیوں کی منظوری دے دی۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پولیس میں 10 ہزار اہلکار بھرتی کرنے کی منظوری دیتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس میں تمام بھرتیاں میرٹ پر ہوں گی، پولیس میں نفری کی کمی دور کرنے کیلئے مزید اقدامات کریں گے۔
عثمان بزدار نے کہا کہ کرونا وبا کے دوران مؤثر حفاظتی اقدامات کے حوالے سے پنجاب پولیس نے مثالی کردار ادا کیا ہے، پولیس جانفشانی سے فرائض سرانجام دے رہی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی اور عوام کے جان ومال کے تحفظ کیلئے بھی پولیس افسروں اور اہلکاروں کے کردار کو سراہتے ہیں۔