ای روزگار پروگرام میں درخواست دینے کا کل آخری دن

ای روزگار پروگرام میں درخواست دینے کا کل آخری دن
نوجوانوں کو باعزت آن لائن روزگار فراہم کرنے کے لیے ای روزگار ٹریننگ پروگرام کے نئے مرحلے کے لیے درخواست دینے کا کل آخری دن ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور منسٹری آف یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس کی جانب سے نوجوانوں کو باعزت آن لائن روزگار فراہم کرنے کے لیے ای روزگار ٹریننگ پروگرام کے نئے مرحلے کے لیے درخواست دینے کا کل آخری دن ہے۔ ٹریننگ پروگرام میں داخلہ لینے کے لئے عمر کی بالائی حد 35 سال ہے جبکہ کم سے کم تعلیمی قابلیت ماسٹرز رکھی گئی ہے۔

رجسٹریشن کی آخری تاریخ 18 اگست ہے، خواہشمند افراد درج ذیل ویب سائٹ کے زریعے رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔

https://www.erozgaar.pitb.gov.pk/