Get Alerts

اسلام آباد، راولپنڈی میں تیزی سے تبدیلیاں، ہفتوں میں 'اینڈ گیم'؟ کیا جہانگیر ترین بڑے فیصلے پر پہنچ گئے؟

اسلام آباد، راولپنڈی میں تیزی سے تبدیلیاں، ہفتوں میں 'اینڈ گیم'؟ کیا جہانگیر ترین بڑے فیصلے پر پہنچ گئے؟

اس میں دو رائے نہیں کہ ملک کے سیاسی معاملات بڑی تیزی کیساتھ تبدیل ہو رہے ہیں۔ یہ خالی ہوائی فائر نہیں ہو رہا۔ آج اپوزیشن پراعتماد ہے۔ وہ کہہ رہے ہیں کہ نمبرز گیم ان کے حق میں جا رہی ہے، فہد حسین



 



اپوزیشن ذرائع کنفرم کر رہے ہیں کہ ان کے پاس 163 ووٹ ہیں۔ یعنی انھیں حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد کو کامیاب کرانے کیلئے 9 لوگ مزید چاہیں۔ تاہم اپوزیشن کا کہنا ہے کہ اگر انھیں حکومت کیخلاف ایسا کوئی بھی اقدام اٹھانا ہے تو انھیں احتیاط برتتے ہوئے 20 سے 22 لوگ چاہیں،فہد حسین



 



مجھے ایک سیاستدان نے دلچسپ بات کہی تھی کہ ہمارے یہاں ایک واقعہ ساری کی ساری سیاست کو گھما کر رکھ دیتا ہے۔ اکتوبر 2021ء میں یہی ہوا جب تمام فارمولے دھرے کے دھرے رہ گئے۔ جہانگیر ترین کو جسے سسٹم نے اٹھا کر باہر پھینک دیا تھا، آج کنگ میکر بن چکے ہیں، فہد حسین



 



 



کل شہباز شریف کے حوالے سے آنے والا فیصلہ بہت اہمیت کا حامل ہے لیکن کیا اس سے پاکستان کی سیاست جس رخ چل پڑی ہے، وہ رک جائے گی؟ تو ایسا نہیں ہوگا، فہد حسین