پاکستان سپر لیگ کا نواں سیزن آج سے شروع ہو رہا ہے

پی ایس ایل سیزن 9 کا پہلا میچ دفاعی چیمپئن لاہور قلندر اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے مابین قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔ میچ سے قبل رنگا رنگ افتتاحی تقریب سے ٹورنامنٹ کا آغاز کیا جائے گا جس میں ملک کے معروف فنکار فن کا مظاہرہ کریں گے۔

پاکستان سپر لیگ کا نواں سیزن آج سے شروع ہو رہا ہے

شائقین کرکٹ کا انتظار ختم ہو گیا اور پاکستان سپر لیگ کا نواں سیزن آج سے شروع ہو رہا ہے۔

پی ایس ایل سیزن 9 کا پہلا میچ دفاعی چیمپئن لاہور قلندر اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے مابین قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔ میچ سے قبل رنگا رنگ افتتاحی تقریب سے ٹورنامنٹ کا آغاز کیا جائے گا جس میں ملک کے معروف فنکار فن کا مظاہرہ کریں گے۔ شائقین کے لیے آتش بازی اور لیزر شو کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔

پاکستان سپر لیگ کی افتتاحی تقریب شام ساڑھے 6 بجے لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں شروع ہو گی۔ افتتاحی تقریب میں گلوکار عارف لوہار، علی ظفر، آئمہ بیگ اور نوری برادرز پرفارم کریں گے۔

یاد رہے پی ایس ایل 9 میں 6 ٹیموں کے درمیان دو مرحلوں پر مشتمل 34 میچز کھیلے جائیں گے جبکہ ایونٹ کا فائنل 18 مارچ کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔