Get Alerts

مسلم لیگ ن کا پنجاب میں وکلا اور طلبہ ونگز فعال کرنے کا فیصلہ

مسلم لیگ ن کا پنجاب میں وکلا اور طلبہ ونگز فعال کرنے کا فیصلہ
لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) نے اپنے سیاسی گڑھ پنجاب میں بھرپور طریقے سے متحرک ہونے کے لیے وکلا اور طلبہ کو فعال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس مقصد کے لیے پی ایم ایل (ن) کے صدر اور رکن قومی اسمبلی رانا ثنا اللہ نے فوری طور پر رانا ظفر اقبال کو پاکستان مسلم لیگ (ن) لائرز فورم پنجاب کا صدر مقرر کیا ہے۔

انہوں نے مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن (ایم ایس ایف) پنجاب کی ذمہ داریاں شہزاد شریف کو تفویض کی ہیں۔ انہیں صوبائی صدر کی ذمہ داری دی گئی ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق صوبہ پنجاب کے سابق وزیر قانون رانا ثنا اللہ کی جانب سے اس ضمن میں باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

پی ایم ایل (ن) کے ذمہ دار ذرائع کے مطابق صوبہ پنجاب کے تمام تعلیمی اداروں میں فوری طور پر بھرپور طریقے سے ایم ایس ایف کو فعال کرنے کے لیے اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق پارٹی قیادت کی ہدایت پر ایم ایس ایف کو فعال بنانے کے لیے ان تمام لیگی رہنماؤں سے بھرپور مشاورت کی جائے گی جو اپنے زمانہ طالبعلمی میں طلبہ سیاست میں متحرک رہے تھے۔

انتہائی ذمہ دار ذرائع کے مطابق پی ایم ایل (ن) کی قیادت خواہش مند ہے کہ پارٹی کے ساتھ ساتھ اس کا وکلا و طلبہ ونگز متحرک ہوں۔