Get Alerts

ملک بھر میں بارشوں کا نیا سلسلہ کب سے شروع ہو گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی

ملک بھر میں بارشوں کا نیا سلسلہ کب سے شروع ہو گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
محکمہ موسمیات نے لاہور سمیت پنجاب بھر میں 18 جنوری سے بارشوں کا امکان ظاہر کر دیا ہے۔ بارشیں برسانے والا سسٹم منگل کو پنجاب میں پہنچے گا۔ ہلکی اور درمیانی بارشوں کا سلسلہ جمعرات تک بالائی علاقوں میں موجود رہے گا۔

محکمہ موسمیات نے منگل اور بدھ کے دوران کوئٹہ، زیارت، پشین، ژوب، کوہلو، بارکھان اور قلعہ عبداللہ میں بارش کیساتھ برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔ منگل تا جمعرات کی صبح کشمیر، گلگت، اسلام آباد، چترال، کالام، شوات، دیر، کوہستان، مالا کنڈ، شانگلہ، مانسہرہ، بونیر، ایبٹ آباد، صوابی، ہری پور، نوشہرہ، مردان، چارسدہ، پشاور، کرم، باجوڑ، کوہاٹ، وزیرستان، ڈیرہ اسماعیل خان، کوہاٹ، راولپنڈی، چکوال، اٹک، منڈی بہاء الدین، جہلم، خوشاب، سرگودھا، حافظ آباد، میانوالی، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، گجرات ، لاہور، نارووال اور قصور میں ہلکی اور درمیانی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کی رات سے جمعرات تک مری، نتھیا گلی، گلیات، ناران، کاغان، دیر، چترال، سوات، استور، کوہستان، گلگت، ہنزہ، وادی نیلم، حویلی اور باغ کے اضلاع میں ہلکی سے درمیانی برفباری ہو سکتی ہے۔

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہا۔تا ہم خیبر پختو نخوا ، بلو چستان، اور گلگت بلتستان میں بارش جبکہ ہنزہ، ا سکردو اور بگروٹ میں ہلکی برف باری بھی ریکا رڈ کی گئی۔ سب سے ز یا دہ بارش: بلو چستان:کوئٹہ (سمنگلی 09 ، سٹی 06)، نوکنڈی03،خیبر پختو نخوا ،دیر (لوئر،اپر 06 )،پاراچنار، سیدو شریف 04،,چترال03 ،پٹن،مالم جبہ، دروش02، تخت بائی ،بنوں، پشا ور،میر کھا نی01، ،گلگت بلتستان : بگروٹ ، گوپس03 ،اسکردو میں ,02کا لام ، بابو سر میں 01ملی میٹر، بارش ر یکارڈ کی گئی ۔

آج ریکارڈ کیےگئےکم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی 13،بابو سر منفی 10،گوپس منفی 08، استور منفی 06،بگروٹ،ہنزہ ،اسکردو منفی 05،پلوامہ،بارہ مولہ ،کالام ،مالم جبہ منفی 04، شوپیاں،زیارت منفی 03،سری نگر ، اننت ناگ،میر کھانی ،پاراچنار اور دیر میں منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔