بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) عمران خان نے پارٹی رہنما شیر افضل مروت کو سیاسی سرگرمیاں روکنے کی ہدایت کردی۔
ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم اور تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے پارٹی رہنما شیر افضل مروت کو تمام سیاسی سرگرمیاں معطل کردینے کی ہدایت کرتے ہوئے واپس اسلام آباد طلب کرلیا ہے۔
تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت کو اگلے نوٹیفکیشن تک کسی سیاسی سرگرمی کا حصہ نہ بننے کی ہدایت کی گئی ہے۔
تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کے لیے نیا دور کا وٹس ایپ چینل جائن کریں
واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے نائب صدر شیر افضل مروت نے گزشتہ روز سندھ میں مہم معطل کرنے کے اعلان کے چند گھنٹے بعد ہی انتخابی مہم دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کردہ پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ کارکن حق پر ہیں۔ میں سندھ میں تحریک انصاف کی الیکشن مہم کو جاری رکھوں گا۔ میری بھی پی ٹی آئی کے کارکنوں سے گزارش ہے کہ تمام سے خود ہی نمٹیں۔