بانی پی ٹی آئی عمران خان کے الزامات غلط اور جھوٹے ہیں، امریکہ

میتھیو ملر نے کہا کہ امریکا پاکستان سمیت دنیا بھر میں اظہار رائے اور صحافتی آزادی دیکھنے کا خواہاں ہے اور چاہتے ہیں  کہ پاکستانی عوام اپنی حکومت اور پاکستان کے مستقبل کا فیصلہ کریں۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان کے الزامات غلط اور جھوٹے ہیں، امریکہ

امریکا نے پاکستانی سیاست میں مداخلت سے متعلق بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے الزامات کو غلط اور جھوٹ قرار دے دیا۔

امریکی ترجمان کا کہنا تھا کہ چاہتےہیں پاکستانی عوام اپنی حکومت اور ملک کے مستقبل کا فیصلہ کرسکیں۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیوملر نے عمران خان کی جانب سے لگائے گئے الزامات پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یہ الزامات غلط اور جھوٹے ہیں۔ صرف اتنا کرسکتا ہوں کہ یہاں کھڑے ہو کر سچ بولوں۔ چاہتے ہیں پاکستانی عوام اپنی حکومت اور ملک کے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں۔

تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کے لیے نیا دور کا وٹس ایپ چینل جائن کریں

میتھیو ملر نے کہا کہ امریکا پاکستان سمیت دنیا بھر میں اظہار رائے اور صحافتی آزادی دیکھنے کا خواہاں ہے اور چاہتے ہیں  کہ پاکستانی عوام اپنی حکومت اور پاکستان کے مستقبل کا فیصلہ کریں۔

میتھو ملر نے اپنی پریس بریفنگ میں پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کے حوالے سے بھی اظہار خیال کیا تاہم پاکستان کے ساتھ سفارتی گفتگو پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے بھارت میں کسان مظاہرین پر تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی کسانوں پر تشدد کی اطلاعات پر فکرمند ہیں اور اس سے متعلق رپورٹس کا جائزہ لے رہے ہیں۔

اس قبل امریکی ترجمان نے کہا تھا کہ پاکستان میں انتخابات میں دھاندلی کے الزامات اور بے ضابطگیوں کی تحقیقات کو آگے بڑھتا دیکھنا چاہتے ہیں۔ نئی حکومت کی تشکیل پاکستان کا داخلی معاملہ ہے۔