خاتون کی جانب سے بابراعظم پر عائد الزامات عدالت میں جھوٹے قرار

خاتون کی جانب سے بابراعظم پر عائد الزامات عدالت میں جھوٹے قرار

لاہور کی سیشن کورٹ عدالت نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم پر خاتون کی جانب سے لگائے جانے والے الزامات جھوٹے قرار دے دیے۔


قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم پر الزامات سے متعلق تفتیشی افسر نے رپورٹ سیشن کورٹ میں جمع کروا دی۔


پولیس نے رپورٹ میں کہا ہے کہ خاتون کے الزامات میں صداقت نہیں،2017 میں خاتون کا مؤقف سن کر اندراج مقدمہ کی درخواست داخل دفتر کر چکے ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خاتون بابراعظم کے خلاف ٹھوس شواہد دینے میں ناکام رہی ہیں، عدالت نے درخواست کو قانون کی روشنی میں نمٹانےکاحکم دے دیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حامیزہ نامی خاتون نے بابر اعظم پر الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ بابر مجھے کورٹ میرج کے بہانے گھر سے بھگاکر لے گیا اور مختلف جگہوں پر کرائے کے مکانوں پر رکھتا رہا۔