'سوشل میڈیا پر ایرانی حملے سے متعلق بغلیں بجانا حب الوطنی نہیں'

عمران خان کے سارے منصوبے تباہی پر مبنی ہیں، وہ 9 مئی جیسے حالات پیدا کرنا چاہتے ہیں۔ پی ٹی آئی اپنے انتخابی نشان بلے کے ساتھ بھی پنجاب سے الیکشن لڑتی تب بھی وہ ن لیگ سے زیادہ سیٹیں نہیں جیت سکتی تھی۔

'سوشل میڈیا پر ایرانی حملے سے متعلق بغلیں بجانا حب الوطنی نہیں'

مخصوص سیاسی جماعت سے وابستہ لوگ پاکستان پر ایرانی حملے کی سوشل میڈیا پر ناصرف تائید کر رہے ہیں بلکہ اس پر بغلیں بھی بجا رہے ہیں۔ وہ کہہ رہے ہیں اصل مسئلہ جی ایچ کیو ہے اس لیے میزائل وہاں پھینکیں۔ یہ رویہ حب الوطنی اور دانش مندی پر مبنی نہیں۔ عمران خان کو بھی چاہیے جیل سے اس کی مذمت کریں۔ یہ کہنا ہے رضا رومی کا۔

نیا دور ٹی وی کے ٹاک شو 'خبرسےآگے' میں فہیم گوہر بٹ نے کہا عمران خان کے سارے منصوبے تباہی پر مبنی ہیں، وہ 9 مئی جیسے حالات پیدا کرنا چاہتے ہیں۔ پی ٹی آئی اپنے انتخابی نشان بلے کے ساتھ بھی پنجاب سے الیکشن لڑتی تب بھی وہ ن لیگ سے زیادہ سیٹیں نہیں جیت سکتی تھی۔ عام انتخابات میں تحریک انصاف کے لیے کچھ نہیں ہے۔

صبیح الحسنین کے مطابق جسٹس مظاہر نقوی جس طرح کی رائے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے بارے میں رکھتے تھے وہی سوچ ٹوئٹر ہینڈلز پر نظر آتی تھی اور لگتا تھا کہ سوشل میڈیا مہم کے پیچھے جسٹس مظاہر نقوی ہی تھے۔ جے آئی ٹی کو ان لوگوں کے بارے میں بھی تحقیقات کرنی چاہئیں جنہوں نے ریفرنس کے وقت قاضی فائز عیسیٰ کی کردار کشی کی تھی۔

پروگرام  'خبرسےآگے' ہر پیر سے ہفتے کی شب 9 بج کر 5 منٹ پر نیا دور ٹی وی سے پیش کیا جاتا ہے۔