لاہور : جج ارشد ملک کی ویڈیو بنانے والے مرکزی ملزم میاں طارق گرفتار کر لیا گیا ہے،اس حوالے سے پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما
مریم نواز کا ردِ عمل بھی سامنے آیا ہے۔
مریم نواز نے اس حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اچھا ہوا مگر اس ویڈیو کو جج کو دکھا کر بلیک میل کرنے اور نواز شریف کو بےگناہ ہوتے ہوئے بھی زبردستی سزا دلوانے والوں کو بھی پکڑا جائے گا؟
https://twitter.com/MaryamNSharif/status/1151416026623610881
اس کے علاوہ انہوں نے ایک اور ٹوئٹ میں سوال اٹھایا کہ ’حسین نواز کی تصویر لیک کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی ہو گی؟‘
https://twitter.com/MaryamNSharif/status/1151417246935334912