معروف اداکار ، کمپئیر ، ادیب اور شاعر طارق عزیز لاہور میں انتقال کر گئے ہیں انکی عمر 84 برس تھی۔
جیو نویز کے مطابق معروف کمپئیر طارق عزیز کے بیٹے نے ان کے انتقال کی تصدیق کردی ہے۔
طارق عزیز نے کئی فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر بھی دکھائے ہیں جب کہ یہ سابق رکن قومی اسمبلی بھی تھے۔
گو کہ طارق عزیز عمر رسیدہ تھے تاہم انکی موت کی وجہ کیا بنی یہ ابھی تک معلوم نہیں ہوسکا۔
طارق عزیز 1936 میں جالندھر میں پیدا ہوئے تھے تاہم قیام پاکستان کے بعد انہوں نے اپنے خاندان کے ہمراہ پاکستان ہجرت کی تھی۔ انہوں نے ابتدائی تعلیم ساہیوال میں حاصل کی۔ انہوں نے ریڈیو پاکستان لاہور سے اپنی پیشہ ورانہ زندگی کا آغاز کیا۔
1964 میں پاکستان ٹیلی وژن کا قیام کے بعد طارق عزیز پی ٹی وی کے سب سے پہلے مرد اناؤنسر تھے تاہم انہیں اصل شہرت پی ٹی وی کے معروف گی شو نیلام گھر سے شہرت حاصل ہوئی جو کہ بعد میں بزم طارق عزیز کے نام سے جاری رہا۔
طارق عزیز رکن قومی اسمبلی بھی رہے اور عدالت حملہ کیس میں بھی ان کا نام شامل رہا۔