برطانیہ میں وزیر اعظم عمران خان، شہزاد اکبر سے منسوب متعدد غیر ظاہر شدہ جائیدادیں نکل آئیں

برطانیہ میں وزیر اعظم عمران خان، شہزاد اکبر سے منسوب متعدد غیر ظاہر شدہ جائیدادیں نکل آئیں
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سپریم کورٹ میں صدارتی ریفرنس کے خلاف درخواست میں مزید دستاویزات جمع کرا دیں۔


جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی جانب سے جمع کرائی گئی دستاویزات میں کہا گیا ہے کہ عمران خان نیازی کے نام پر برطانیہ میں 6 اور شہزاد اکبر کے نام پر 5 جائیدادیں ہیں اور یہ معلومات برطانوی لینڈ ریکارڈ کے سرچ انجن 192 ڈاٹ کام سے لی گئی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کے مطابق میرے اہلخا نہ کی جائیدادیں بھی اسی ویب سائٹ سے تلاش کی گئیں، جواب میں کہا گیا کہ شہزاد اکبر کے نام پر برطانیہ میں پانچ، ذوالفقار بخاری کے نام پر 7 جائیدادیں ہیں جب کہ عثمان ڈار اور فردوس عاشق اعوان کے نام پر بھی برطانیہ میں جائیدادیں ہیں، اس کے علاوہ جہانگیر ترین اور پرویز مشرف بھی برطانیہ میں جائیدادوں کے مالک ہیں۔