پرینک کے نام پر خواتین کو ہراساں کرنے والا یوٹیوبر گرفتار کر لیا گیا

پرینک کے نام پر خواتین کو ہراساں کرنے والا یوٹیوبر گرفتار کر لیا گیا
پرینک کے  نام پر خواتین کو حراساں کرنے والا یو ٹیوبر گرفتار کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جمعرات کو پنجاب پولیس کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق خواتین کو پرینک کے نام پر ہراساں کرنے والے ملزم کے لیے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ملزم ایک یو ٹیوبر ہےا ور پرینک کے نام پر خواتین کو حراساں کرتا تھا۔  اس کی ایک ویڈیو میں اس نے راہ چلتی لڑکیوں کو ہراساں کرنے کی کوشش کی اور دوپٹہ لینے کا کہتے ہوئے انہیں زد و کوب کرتا رہا۔

اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا تھا، تاہم اطلاعات ملنے پر پتہ چلا کہ یہ شخص گوجرانوالہ کا ہے تو اسے گوجرانوالہ پولیس نے گرفتار کر لیا۔

پولیس نے بیان میں ملزم کی تصویر بھی شیئر کرتے ہوئے کہا کہ مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ ملزم کی گرفتاری کو سوشل میڈیا پر سراہا جارہا ہے اور اس کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

https://twitter.com/OfficialDPRPP/status/1405407888034742272