Get Alerts

خواتین صحافیوں کے ساتھ ہراسانی پر آواز اٹھانے والی خواتین سب صحافیوں کی نمائندگی نہیں کرتیں: مہر بخاری

خواتین صحافیوں کے ساتھ ہراسانی پر آواز اٹھانے والی خواتین سب صحافیوں کی نمائندگی نہیں کرتیں: مہر بخاری
سینیئر صحافی مہر بخاری کا کہنا ہے کہ خواتین صحافیوں کے ساتھ ہراسانی پر آواز اٹھانے والی خواتین سب صحافیوں کی نمائندگی نہیں کرتیں۔

مبشر لقمان کے یوٹیوب چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینیئر صحافی و اینکر مہر بخاری نے سوشل میڈیا پر خواتین کو ہراساں کیے جانے کے حوالے سے کہا کہ سوشل میڈیا ہراسگی پر آواز اٹھانے والی 15 خواتین ہم سب صحافیوں کی نمائندگی نہیں کرتی ہیں۔ کچھ خواتین نے یہ کہہ دیا کہ یہ جمہور پسند صحافیوں کی ریزولوشن ہے۔ اگر ایسے میں کل کو کہہ دوں کہ جانبدار لوگ خود کو جمہوری اور جو اصل میں جمہوری لوگ ہیں انہیں جانبدار کہہ رہے ہیں تو یہ انہیں اچھا نہیں لگے گا۔

مہر بخاری نے مزید کہا کہ اس دستاویز پر دستخط کرنے والی خواتین میں سے کچھ پچھلے 15 سال سے خود مجھے ٹرول کرتی آئی ہیں، تو ٹرولنگ کو کسی ایک جماعت یا طبقے کے ساتھ نتھی کرنا غلط بات ہے۔

https://youtu.be/kvOobY_hLdg