Get Alerts

سپیکر صاحب! سپریم کورٹ نے کہاکہ خفیہ انتخاب کا طریقہ دائمی نہیں، انتخابی اصلاحات کمیٹی قائم کی جائے: وزیر اعظم عمران خان کا خط

سپیکر صاحب! سپریم کورٹ نے کہاکہ خفیہ انتخاب کا طریقہ دائمی نہیں، انتخابی اصلاحات کمیٹی قائم کی جائے: وزیر اعظم عمران خان کا خط
حکومت نے سپریم کورٹ کا حوالہ دےکر سپیکر کو الیکشن ریفارمز شروع کرنے کا خط لکھ دیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان  نے خط میں  لکھا ہے کہ حالیہ سینیٹ انتخابات میں ایک مرتبہ پھر پیسہ چلا، کرپٹ پریکٹس کو روکنے کے لیے اصلاحات ناگزیر ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا ہےکہ  آئندہ عام انتخابات سےقبل انتخابی اصلاحات چاہتے ہیں، شفافیت کو برقرار رکھنےکےلیے ٹیکنالوجی کا استعمال ناگزیرہے، سپریم کورٹ کہہ چکی ہے کہ بیلٹ کی سیکریسی دائمی نہیں ہے۔

خط کے متن کے مطابق وزیراعظم نے اسپیکر سے کہا ہےکہ ووٹنگ میں کرپشن کا باعث بننے والے تمام عوامل کو ختم کیاجائے، ہم نےقومی اسمبلی میں بل بھی متعارف کرایا اورسپریم کورٹ بھی گئے، بدقسمتی سے الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر کوئی توجہ نہ دی۔


ان کا کہنا ہے کہ  موجودہ انتخابی نظام کی وجہ سے  انتخابات کی ساکھ تباہ ہونا شروع ہوگئی ہے، وزیراعظم نے اسپیکر سے بحث کے لیے  بین الجماعتی پارلیمانی کمیٹی بنانے کی درخواست کی ہے۔