رہنماپیپلزپارٹی قمرزمان کائرہ کا بیٹا ٹریفک حادثے میں جاں بحق

رہنماپیپلزپارٹی قمرزمان کائرہ کا بیٹا ٹریفک حادثے میں جاں بحق
پاکستان پیپلز پارٹی سنٹرل پنجاب کے صدر چوہدری قمر زمان کائرہ کا بیٹا اسامہ قمر روڈ ایکسڈینٹ میں جاں بحق ہو گیا۔  حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ۔ تیز رفتاری کے باعث گاڑی درخت سے جا ٹکرائی۔

قمرزمان کائرہ کابیٹااسامہ گورنمنٹ کالج لاہورمیں زیر تعلیم تھا۔

ذرائع کے مطابق قمر زمان کائرہ کو بیٹے کے انتقال کی خبر پریس کانفرنس کے دوران دی گئی جس کے فوری بعد پیپلز پارٹی رہنماؤں نے پریس کانفرنس نامکمل چھوڑ دی اور اٹھ کر چلے گئے۔












چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے قمرزمان کائرہ سے صاحبزادے کے انتقال پر اظہار افسوس کیا، انکا کہنا تھا کہ جواں سال بیٹے کے انتقال کی اندوہناک خبر سن کر شدید صدمہ ہوا، خدا سے مرحوم کے درجات کی بلندی کے لئے دعاگو ہوں۔