Get Alerts

راولپنڈی رنگ روڈ سکینڈل: زلفی بخاری نے معاونِ خصوصی کے عہدے سے استعفا دے دیا

راولپنڈی رنگ روڈ سکینڈل: زلفی بخاری نے معاونِ خصوصی کے عہدے سے استعفا دے دیا
وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے راولپنڈی رنگ روڈ سکینڈل میں اپنا نام آنے پر عہدے سے استعفی دے دیا۔

زلفی بخاری نے اپنے استعفے کا اعلان  اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے کیا۔ ٹوئٹر پر تھرڈ لکھتے ہوئے زلفی بخاری نے کہا کہ میرے وزیراعظم نے کہا تھا کہ جب کسی شخص کا سچے یا جھوٹے کسی سکینڈل میں نام آجائے تو اسے کسی بڑے عہدے پر نہیں رہنا چاہیئے جب تک کہ اس کا نام کلئیر نہ ہو جائے۔ راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے میں میرا نام آنے پر میں یہ مثال بنانا چاہتا ہوں۔

https://twitter.com/sayedzbukhari/status/1394307371934097408

زلفی بخاری نے لکھا کہ میں تب تک اپنے عہدے سے استعفی دیتا ہوں جب کہ میں اپنے خلاف لگائے گئے تمام جھوٹے اور بوگس الزامات سے بری الذمہ نہ ہو جاؤں۔ انہوں نے مزید لکھا کہ رنگ روڈ منصوبے اور رئیل اسٹیٹ سے میرا کوئی تعلق نہ ہے۔ اس مد میں ایک غیر جانبدارانہ اور جوڈیشل انکوائری کی جائے۔

https://twitter.com/sayedzbukhari/status/1394307374123474947

انہوں نے کہا کہ میں پاکستان میں رہوں گا اور وزیراعظم کے مشن میں ان کے ساتھ کھڑا رہوں گا۔ میں نے بیرون ملک سے آکر اپنے لوگوں کی خدمت کرنے کے لئے قربانی دی اور میں کسی بھی قسم کی انکوائری کا سامنا کرنے کے لئے تیار ہوں۔

https://twitter.com/sayedzbukhari/status/1394307376384299012

یاد رہے کہ راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے میں بعض نجی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے حق میں دوبارہ حد بندی اور منصوبے کی لاگت میں 25 ارب روپے اضافے کا انکشاف ہوا تھا، جس کے  بعد وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کو منصوبے کی تحقیقات کی ہدایت جاری کی تھیں۔

ذرائع نے بتایا تھا کہ بااثر سیاستدانوں اورمفاد پرست گروپس کے کہنے پر نجی ہاؤسنگ سوسائٹیز کو فائدہ دینےکے لیے حدبندی تبدیل کردی گئی ، 85 کلومیٹر طویل راولپنڈی رنگ روڈ کی تعمیر پر ابتدائی تخمینہ تقریباً 40 ارب روپے تھا، تاہم وزیراعظم کو منصوبے کے تخمینے میں 25 ارب روپے کا اضافے کی  اطلاعات ملیں،اسی میں وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری کا نام بھی شامل تھا۔