Get Alerts

جی میل میں متعدد نئے فیچرز کا اضافہ

ایک نیا اے آئی اسسٹنٹ مخصوص پیغامات کے جوابات دینے میں مدد فراہم کرے گا۔تو اگر آپ کسی ای میل کو سمجھنے سے قاصر ہوں گے تو اس اے آئی اسسٹنٹ کے ذریعے اسے سمجھنا ممکن ہو جائے گا۔

جی میل میں متعدد نئے فیچرز کا اضافہ

معروف ٹیکنالوجی کمپنی گوگل کی جانب سے جی میل کے لیے جنریٹیو آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی پر مبنی کئی نئے فیچرز متعارف کرائے گئے ہیں۔

گوگل کی سالانہ ڈویلپر کانفرنس کے موقع پر کمپنی کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ جی میل میں جلد نئے اے آئی فیچرز صارفین کو دستیاب ہوں گے۔

گوگل ورک سپیس کی نائب صدر Aparna Pappu نے بتایا کہ جی میل میں صارفین ای میلز کی سمری دیکھ سکیں گے یا اس ای میل سروس کی جانب سے ای میل ریپلائیز کے حوالے سے تجاویز فراہم کی جائیں گی۔

انہوں نے بتایا کہ سائیڈ پینل اسسٹنٹ نامی ٹول متعدد ای میلز کا خلاصہ فراہم کرسکے گا جس سے صارفین کا وقت بچے گا۔

تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کے لیے نیا دور کا وٹس ایپ چینل جائن کریں

 سمارٹ ریسپانس نامی ایک نیا اے آئی اسسٹنٹ مخصوص پیغامات کے جوابات دینے میں مدد فراہم کرے گا۔

ایک نیا Q&A ٹول بھی جی میل کا حصہ بنایا جا رہا ہے جو گوگل کے جیمنائی اے آئی ماڈل کو استعمال کرکے ای میلز کے حوالے سے پوچھے گئے سوالات کے جواب دے گا۔

تو اگر آپ کسی ای میل کو سمجھنے سے قاصر ہوں گے تو اس اے آئی اسسٹنٹ کے ذریعے اسے سمجھنا ممکن ہو جائے گا۔

Aparna Pappu نے بتایا کہ دیگر گوگل سروسز جیسے ڈرائیو، شیٹس اور دیگر کو جی میل کا حصہ بنایا جا رہا ہے تاکہ کام کرنے کے دوران ان کا رخ کرنے کی ضرورت نہ رہے اور قیمتی وقت بچ سکے۔