انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی 20 ورلڈ کپ وارم اپ میچز کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔
آئی سی سی کے مطابق ٹی 20 ورلڈ کپ وارم اپ میچز 27 مئی سے یکم جون تک کھیلے جائیں گے۔ 17 ٹیمیں مجموعی طور پر 16 وارم اپ میچز کھیلیں گی۔
پاکستان کرکٹ ٹیم ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل وارم اپ میچز نہیں کھیلے گی کیونکہ قومی ٹیم اس دوران انگلینڈ کے دورے پر 4 میچوں کی ٹی 20 سیریز کھیل رہی ہو گی۔ پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان سیریز کا آخری میچ 30 مئی کو کھیلا جائے گا۔
تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کے لیے نیا دور کا وٹس ایپ چینل جائن کریں
دونوں ٹیموں کے درمیان شیڈول میچ کے باعث انگلینڈ بھی وارم اپ میچز نہیں کھیلے گا۔
واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں 16 وارم اپ میچز کھیلے جائیں گے۔ آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے وارم اپ میچز 27 مئی سے یکم جون کے درمیان کھیلے جائیں گے۔
پاکستان اور انگلینڈ کے علاوہ نیوزی لینڈ کی ٹیم بھی وارم اپ میچز نہیں کھیلے گی۔
وارم اَپ میچز ٹیکساس، فلوریڈا، کوئینز پارک اوول، ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو کے سٹیڈیمز میں کھیلے جائیں گے۔وارم اَپ میچوں کو بین الاقوامی ٹی ٹوئنٹی میچ کی حیثیت حاصل نہیں ہو گی۔