Get Alerts

کوک سٹوڈیو میں علی سیٹھی کی کاوش پر سوشل میڈیا صارفین کا ملا جلا ردِ عمل

کوک سٹوڈیو میں علی سیٹھی کی کاوش پر سوشل میڈیا صارفین کا ملا جلا ردِ عمل

پاکستان میں  ٹوئٹر پر ہیش ٹیگ کوک سٹوڈیو اور پاکستانی گلوکار علی سیٹھی کا نام ٹرینڈ کرتا رہا جس کی وجہ اس پروگرام کے حالیہ سیزن میں علی سیٹھی کی پرفارمنس تھی۔


علی سیٹھی نے کوک سٹوڈیو کے رواں سیزن میں عالمی شہرت یافتہ غزل گائیک مہدی حسن کی مشہور عزل ’گلوں میں رنگ بھرے‘ پر جب پرفارمنس دی تو سوشل میڈیا صارفین خود پر قابو نہ رکھ سکے۔

کسی نے علی سیٹھی کی تعریف کے پل باندھے تو کئی لوگ شہنشا ہ غزل مہدی حسن کی اس مشہور غزل پر علی سیٹھی کی پرفارمنس پر ناراض دکھائی دیے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل کوک سٹوڈیو کے دسویں سیزن میں بھی علی سیٹھی نے مہدی حسن کی غزل ’رنجش ہی سہی‘ پر پرفارمنس دی تھی جسے کافی سراہا گیا تھا۔

ساجد نامی ایک صارف نے لکھا ’ علی سیٹھی نے محفل لوٹ لی۔ وہ کوک سٹوڈیو 2019 کے فاتح ہیں۔‘

ٹوئٹر پوسٹس @Saji_Sajid01 کے حساب سے: Ali Sethi ne mehfil loot li hai. Winner of the season 2109 of #CokeStudio

ابراہیم نامی صارف نے علی سیٹھی کے والد نجم سیٹھی کا ذکر کرتے ہوئے لکھا ’ نجم سیٹھی نے پی ایس ایل کے بعد پاکستان کو سب سے بہترین چیز علی سیٹھی کی شکل میں دی ہے۔‘

ٹوئٹر پوسٹس @ibrahimyounaspk کے حساب سے: The best thing Najam Sethi has given to Pakistan after PSL is Ali Sethi. Brilliance ?#CokeStudio12