آزاد کشمیر میں 21 نومبر سے دوہفتے کے لیئے مکمل لاک ڈاؤن کے فیصلے کی اطلاعات

آزاد کشمیر میں 21 نومبر سے دوہفتے کے لیئے مکمل لاک ڈاؤن کے فیصلے کی اطلاعات
آزاد کشمیر میں دو ہفتے کے مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ کر دیا گیا ہے۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے یہ عوامی بچاؤ کی خاطر کیا ۔ لاک ڈاؤن کے دوران تمام سماجی سیاسی و مذہبی سرگرمیوں پر پابندی عائد رہے گی۔

تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ شادی ہالز مکمل طور پر بند رہیں گے تمام تجارتی مراکز بند رہیں گے۔ فروٹ سبزی و گوشت کی دوکانیں ایس و پیز کے ساتھ صبح 7 سے شام 7 تک کھلی رہیں گی۔ پرائیوٹ کلینک بھی بند رہیں گے۔

آزاد کشمیر کے اندر سیاحوں کی آمد پر بھی پابندی رہے گی۔ پارک، عوامی مقامات باربر شاپس بند رہیں گی۔ صرف تعمیراتی کام کو ایس و پیز کے ساتھ چلنے کی اجزت رہے گی۔

یہ لاک ڈاؤن 21 نومبر سے 5 دسمبر تک جاری رہے گا۔