گزشتہ مہیںوں میں صحافیوں کے خلاف ایف آئی اے اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے نوٹسز دینے کا سلسلہ جاری تھا۔ جس پر صحافیوں کے خلاف سنگین نوعیت کے الزامات عائد کیئے گئے تھے۔
انہی میں سے ایک اسد علی طورتھے جنہوں نے گزشتہ چند سالوں میں عدالتی رپورٹنگ کی وجہ سے نام کمایا تھا۔تاہم اب ایک پیش رفت میں عدالت نے اسد علی طور کو ایف آئی اے اور پولیس کے نوٹسز سے کلئیر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان پر ان اداروں کی جانب سے عائد کردہ الزامات بے بنیاد اور من گھڑت تھے۔ ۔
اسد علی طور نے اسکی خبر ایک ٹویٹ کے ذریعئے دی جس میں انہوں نے اپنی اپنے وکلا کے ساتھ ایک تصویر ٹویٹ کی۔ انکے وکلا میں ایمان مزاری اور کرنل ر انعام شامل ہیں۔