نیوزی لینڈ میں جاری انتخابات کے حالیہ انتخابات کے نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔ 120 رکنی پارلیمنٹ پر دو مرحلوں میں ہونے والے انتخابات کے 98 فیصد سے زائد ووٹوں کی گنتی کا عمل مکمل ہو گیا ہے۔جہاں اب تک ہونے والی ووٹوں کی گنتی کے مطابق لیبر پارٹی نے سب سے زیادہ 49 فیصد ووٹ حاصل کیے جو پارلیمنٹ کی 64 سیٹیں بنتی ہیں۔ اسی طرح نیشنل پارٹی نے 35 نشستیں جیتیں ہیں جبکہ اے ٹی سی نیوزی لینڈ اور گرین پارٹی مشترکہ طور پر 10 نشستیں جیتنے میں کامیاب ہوئی۔
نیوزی لینڈ میں کسی بھی جماعت کو سادہ اکثریت حاصل کرنے کے لیے 61 نشستوں کی ضرورت ہوتی ہےلہذاٰ لیبر پارٹی آئندہ تین برسوں کے لیے تنہا حکومت بنانے کی پوزیشن میں آ گئی ہے۔ نیوزی لینڈ میں 1996 کے بعد یہ پہلی مرتبہ ہے کہ کسی جماعت نے سادہ اکثریت حاصل کی ہو اور 50 سال میں لیبر پارٹی کی یہ سب سے بڑی فتح ہے۔ کہا جارہا ہے کہ لیبر پارٹی کی یہ جیت جسنڈا آرڈرن اور انکی کابینہ کی اعلی کارکردگی سے ممکن ہو سکی ہے تاہم یہ فیصلہ ابھی نہیں ہوا کہ منتخب حکومت کی وزیر اعظم جسنڈا آرڈرن ہی ہوں گی یا انکی جگہ کوئی اور وزارت عظمیٰ کا قلمدان سنبھالے گا۔