گپی گریوال اور دیگر بھارتی اداکاروں کی کرتار پور آمد

اداکار گپی گریوال نے کہاکہ پاکستان ہمارا دوسرا گھر ہے ۔پاکستانیوں سے مل کر بہت اچھا لگتا ہے بہت جلد پاکستان آکر مداحوں سے ملوں گا۔

 گپی گریوال اور دیگر بھارتی اداکاروں کی کرتار پور آمد

بھارت کے پنجابی فلمی اداکاروں کا گروپ دربار صاحب کرتارپور پہنچا۔  پنجابی فلم ' موجاں ای موجاں' کے تمام کرداروں نے کرتار پور گردوارہ میں پہنچ کر حاضری دی۔ 

اداکار گپی گریوال ، بنوں ڈھلوں ، جمی شرما اور تنوں گریوال بذریعہ راہداری کرتار پور پہنچے ۔ کرتارپور انتظامیہ اور پاکستانی ڈائریکٹر سید نور اور فنکاروں افتخار ٹھاکر، ناصر چنیوٹی اور   شیخ عابد رشید نے مہمانوں  کا شاندار استقبال کیا۔پھولوں کے ہار پہنائے اور گلدستے پیش کئے۔ 

بھارتی فنکاروں نے دربار صاحب کرتاپورمیں ماتھا ٹیکا اور لنگر بھی کھایا۔

کرتار پور دورے کے دوران پاکستانی اور بھارتی فنکار بہت خوش دکھائی دیے ۔ بھارتی فنکاروں کا کہنا تھا کہ یہاں آ کر اپنائیت ملی ہے۔

اس موقع پر فلم ڈائریکٹر سید نور نے کہا کہ دونوں ملکوں کو دونوں طرف کی پنجابی انڈسٹری کے لیے مشترکہ فلمسازی کرنی ہوگی. یہ وقتی ضرورت ہے۔

اداکار گپی گریوال نے کہاکہ پاکستان ہمارا دوسرا گھر ہے ۔پاکستانیوں سے مل کر بہت اچھا لگتا ہے بہت جلد پاکستان آکر مداحوں سے ملوں گا۔

اداکار گپی گریوال نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ ایکس پر کرتار پور آمد کی ویڈیو اور تصاویر بھی شیئر کیں۔

آئی ایم جی سی کے روح رواں شیخ عابد رشید اور تیمور مرزا نے بھی اس دورے  کو خوش آئند قرار دیا ۔

فنکاروں نے 20 اکتوبر کو ریلیز ہونے والی پنجابی فلم ' موجاں ای موجاں' کے بارے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ فلم پنجابی سینما کے لیے تازہ ہوا کا جھونکا ثابت ہوگی۔ معروف اداکار اکرم اُداس، افتخار ٹھاکر، قیصر پیا، وکی کوڈو، روبی انعم سمیت نامور فنکاروں نے فلم کی پروموشن تقریب میں شرکت کی۔

فنکاروں کا کہنا تھا کہ ہم سب کے لئے خوشی کا مقام ہے کہ ہمارے فنکار ہمسایہ ملک کی فلموں میں کام کر کے پاکستان کا نام روشن کر رہے ہیں ہمارے ہاں پنجابی فلم بن تو رہی تھیں لیکن وہ انٹرنیشنل لیول کی نہیں تھیں ۔

ہمارے فنکاروں نے ہمسایہ ملک کی فلموں میں کام کرکے ایک معیار بنایا ہے۔ فلم کے رائٹر جسگریوال اور ہدایتکار جنجوت سنگھ ہیں۔ فلم اینی ہاؤ مٹی پاؤ کا اصل بیان یہ ہے کہ بے لوث ہوجاؤ. آپ کو کبھی نقصان نہیں ہوگا۔

پاکستان سے فلم کے پروڈیوسر اظہر بٹ ہیں جبکہ دیگر کاسٹ میں اکرم اُداس، وکی کوڈو، ہریش ورما،عمارہ دستور، بی این شرما، نرمل رشی، سیما کوشل ، پرکاش گادو شامل ہیں۔

اداکار افتخار ٹھاکر کا کہنا تھا کہ ہمارے ہاں پنجابی فلم بن تو رہی تھیں لیکن وہ انٹرنیشنل لیول کی نہیں تھیں۔ ہمارے فنکاروں نے ہمسایہ ملک کی فلموں میں کام کرکے ایک معیار بنایا ہے۔فلم “اینی ہاؤ مٹی پاؤ” کا اصل بیان یہ ہے کہ بے لوث ہوجاؤ۔ آپ کو کبھی نقصان نہیں ہوگا۔فلم میں بھی یہی کچھ دیکھایا گیا ہے۔آئی ایم جی سی وہ ادارہ ہے جس نے پاکستان میں فلم اور سینما انڈسٹری کو پرموٹ کیا ہے۔ آنے والا وقت ہمارا ہوگا۔ اس فلم میں پاکستان سے اکرم اداس اور وکی کوڈو نے کام کیا ہے۔ہم سب یہاں اس لئے آئے۔

خیال رہے کہ نئی پنجابی فلم “اینی ہاؤ مٹی پاؤ ” بھی 6 اکتوبر کو سینما گھروں کی زینت بن چکی ہے۔