ورلڈ کپ کیلئے پندرہ رکنی سکواڈ کا اعلان، محمد عامر ڈراپ

ورلڈ کپ کیلئے پندرہ رکنی سکواڈ کا اعلان، محمد عامر ڈراپ
لاہور: چیف سلیکٹر انضمام الحق نے ورلڈ کپ کیلئے پندرہ رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا۔

دورے میں سرفراز کپتان برقرار رہیں گے، شعیب ملک، عماد وسیم، فہیم اشرف،فخر زمان،محمد حفیظ، امام الحق، بابر اعظم، حارث سہیل, حسن علی،عابد علی، جنید خان بھی ٹیم میں شامل ہونگے۔

شاہین آفریدی ، شاداب خان اور محمد حسنین بھی ورلڈ کپ کھیلیں گے جبکہ عثمان شنواری ٹیم میں جگہ نہیں بنا سکے۔ محمد رضوان کو بھی ٹیم سے ڈراپ کر دیا گیا ہے۔

انضمام الحق کا کہنا تھا کہ محمد عامر اور آصف علی کو انگلینڈ کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کے لیے رکھا ہے اور ہمارے پاس 22 مئی تک ورلڈ کپ کے لیے کھلاڑی تبدیل کرنے کا آپشن موجود ہے۔

عماد وسیم سے متعلق سوال پر چیف سلیکٹر کا کہنا تھا کہ یہ بات بالکل ٹھیک ہے کہ عماد وسیم فٹنس ٹیسٹ پاس نہیں کر سکے لیکن ٹیم کمبی نیشن اور صورت حال کے باعث انہیں تھوڑی فیور دی گئی ہے۔