Get Alerts

وزیراعظم نے بدر شہباز وڑائچ کو اپنا میڈیا کوآرڈینیٹر مقرر کردیا

نوٹیفیکیشن کے مطابق وزیراعظم نے حکم دیا کہ تمام متعلقہ سٹیک ہولڈرز میڈیا کوآرڈینیٹر کے ساتھ سرکاری امور کو چلانے میں مکمل تعاون کریں۔ 

وزیراعظم نے بدر شہباز وڑائچ کو اپنا میڈیا کوآرڈینیٹر مقرر کردیا

وزیراعظم شہباز شریف نے بدرشہباز وڑائچ کو اپنا میڈیا کوآرڈینیٹر مقرر کردیا ہے۔ کابینہ ڈویژن نے بدر شہباز کی وزیراعظم کے میڈیا کوآرڈینیٹر کے طور پر تقرری کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق وزیراعظم نے حکم دیا کہ تمام متعلقہ سٹیک ہولڈرز میڈیا کوآرڈینیٹر کے ساتھ سرکاری امور کو چلانے میں مکمل تعاون کریں۔ 

تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کے لیے نیا دور کا وٹس ایپ چینل جائن کریں

واضح رہے کہ بدر شہباز مسلم لیگ (ن) کے مرکزی اسسٹنٹ سیکریٹری اطلاعات بھی ہیں اور وہ گزشتہ حکومت میں وزیراعظم کے میڈیا کوآرڈینیٹر کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

اس سے قبل بدر شہباز وڑائچ وزیراعلیٰ پنجاب کے فوکل پرسن کے عہدے پر بھی تعینات رہ چکے ہیں۔