Get Alerts

’بدر رشید‘ کا سہارا نہ لو، اپنا نام پرچے میں درج کراؤ: شاہد خاقان عباسی

’بدر رشید‘ کا سہارا نہ لو، اپنا نام پرچے میں درج کراؤ: شاہد خاقان عباسی
سابق وزیر اعظم اور ن لیگ کے مرکزی رہنام شاہد خاقان عباسی نے حکومت اور مقتدر حلقوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بدر رشید کے  نام کے پیچھے چھپنا بند کریں اور ہمت ہے تو خود سامنے آکر مقدمہ کریں تاکہ انکی حیثیت کا عوام کو معلوم ہوسکے۔

انہوں نے کہا کہ  اگر ملک میں مہنگائی کی بات کرنا بغاوت ہے تو روز بغاوت ہوگی، اگر آئین کی بات کرنا ملک کے خلاف سازش پر بات کرنا، قوم میں تفریق ڈالنے کی بات کرنا بغاوت ہے تو پھر ہر روز بغاوت ہوگی۔

انہوں نے انگریزی محاورے کا اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ جب کوئی بات نہ بچی تو غداری کا مقدمہ دائر کردیا۔ ابھی تو آغاز ہے تو یہ حالات ہیں کہ بغاوت کا مقدمہ درج کردیا۔