زرتاج گل کا ایک اور شگوفہ: ضیا الحق کی برسی پر انکی سالگرہ کی مبارکباد، ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

زرتاج گل کا ایک اور شگوفہ: ضیا الحق کی برسی پر انکی سالگرہ کی مبارکباد، ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ
وفاقی وزیر برائے کلائمیٹ چینج زرتاج گل  اپنے ایک اور شگوفے کی وجہ سے تنقید کی زد میں ہیں اور اس وقت  ٹویٹر پر انکا نام ٹاپ پر ٹرینڈ کر رہا ہے۔

واقعہ کچھ یوں ہے کہ زرتاج گل  اینکر ندیم ملک کے شو میں موجود تھیں جب انہوں نے اپنی جانب سے ن لیگ کے جاوید لطیف کو طنز کرنے کے لئے ضیا الحق کا حوالہ مبارکباد کے ساتھ دینا چاہا اور کہا کہ میں جاوید لطیف کو مبارکباد دیتی ہوں کہ ضیا الحق جنہوں نے انکی پارٹی بنائی انکا آج جنم دن ہے جس کی میں انکو مبارکباد دیتی ہوں۔

https://twitter.com/mahnoor817/status/1295594301465010176

 

یہ کہنے کیدیر تھی کہ انیکر ندیم ملک نے انکو خدا کا واسطہ دیتے ہوئے انکے آگے ہاتھ جوڑدیئے اور انہیں کہا کہ یہ انکا یوم وفات ہے اور اس روز حادثہ ہوا تھا۔ اس موقع پر پروگرام میں شریک حکومت سندھ کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے بھی کانوں کو ہاتھ لگائے اور ماحول گل و گلزار ہوگیا۔

اب سوشل میڈیا صارفین اس معاملے پر اپنی خوب بھڑاس نکال رہے ہیں اور زرتاج گل کی اہلیت پر سوالات اٹھا رہے ہیں۔

https://twitter.com/ImrankzPPP/status/1295420755199524864