Get Alerts

'عمران خان ایک کیس میں باہر آئیں گے تو دوسرے میں پکڑے جائیں گے'

مریم نواز نیب کے کسی کیس میں انڈر ٹرائل نہیں ہیں اس لئے ان کی ضمانت کینسل ہو ہی نہیں سکتی۔ یہ صرف پوائنٹ سکورنگ کے لئے استعمال کیا جا سکتا ہے کہ دیکھیں میں نے مریم نواز کو بھی ریلیف دیا اور رانا ثناء اللہ کو بھی۔ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کا فیصلہ بندیال صاحب نہیں سنانا چاہتے، وہ یہ گھنٹی جسٹس فائز عیسیٰ کے گلے باندھنا چاہ رہے ہیں۔

'عمران خان ایک کیس میں باہر آئیں گے تو دوسرے میں پکڑے جائیں گے'

چیف جسٹس بندیال خلیفہ مامون الرشید کی کورٹ کے قاضی القضاء تو ہیں نہیں جو کہہ رہے ہیں کہ نیب کیس کا فیصلہ نہ دیا تو انہیں ملال رہے گا۔ صرف یہی ایک کیس تو التوا کا شکار ہے نہیں، ایک لمبی لسٹ ہے مقدموں کی جو زیر التوا ہیں۔ عمران خان کے خلاف دائر ہونے والے کیسز جعلی نہیں ہیں، اب وہ ایک کیس میں باہر نکلیں گے تو دوسرے میں اندر کر دیے جائیں گے۔ یہ کہنا ہے عامر غوری کا۔

نیا دور ٹی وی کے ٹاک شو 'خبرسےآگے' میں مزمل سہروردی نے کہا کہ مریم نواز نیب کے کسی کیس میں انڈر ٹرائل نہیں ہیں اس لئے ان کی ضمانت کینسل ہو ہی نہیں سکتی۔ یہ صرف پوائنٹ سکورنگ کے لئے استعمال کیا جا سکتا ہے کہ دیکھیں میں نے مریم نواز کو بھی ریلیف دیا اور رانا ثناء اللہ کو بھی۔ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کا فیصلہ بندیال صاحب نہیں سنانا چاہتے، وہ یہ گھنٹی جسٹس فائز عیسیٰ کے گلے باندھنا چاہ رہے ہیں۔ نیب کیس کا فیصلہ وہ اسی لئے کرنا چاہ رہے ہیں تاکہ عمران خان کو ریلیف دیا جا سکے۔

عمران وسیم نے بتایا کہ مریم نواز، رانا ثناء اللہ اور احد چیمہ کی ضمانتوں سے متعلق اپیلیں اگلے ہفتے سماعت کے لئے مقرر کی گئی ہیں۔ ان میں ہو گا کچھ بھی نہیں، بس انہیں نپٹا کے چیف جسٹس اپنے کھاتے میں ڈالنا چاہ رہے ہیں۔ پی ٹی آئی کے لوگوں نے بعض یورپی ملکوں، آسٹریلیا اور امریکہ کے سفیروں سے ملاقات کی ہے اور انتخابات سے متعلق ان سے بات چیت کی ہے۔

میزبان رضا رومی تھے۔ 'خبرسےآگے' ہر پیر سے ہفتے کی شب 9 بج کر 5 منٹ پر نیا دور ٹی وی سے پیش کیا جاتا ہے۔