خانہ کعبہ کوچھڑانے کیلئے پرویزمشرف کی قیادت میں کمانڈوز کا دستہ گیا، فیاض الحسن چوہان

پنجاب کے صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ کل کے فیصلے سے قوم حیران وپریشان ہے، مرغی اکیلی انڈے نہیں دیتی،شوکت عزیز اورزاہد حامد کہاں ہیں؟ اس وقت کی کابینہ اور گورنرزکہاں گئے؟ آئین کے تحت دیگرشامل افراد کیلئے بھی سزا ہے،2010 میں بننے والے قانون کا اطلاق 2007 کے فیصلے پرکیسے ہوسکتا ہے۔

فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ افواج پاکستان کی قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، آرٹیکل 6 سیکشن 2 میں واضح ہے مدد کرنیوالے بھی مجرم ہیں، آئین کاآرٹیکل 6 تین سب آرٹیکلز پرمشتمل ہے،2007کو آئین کی منسوخی نہیں ہوئی تھی، 2007میں کابینہ کے اجلاس میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا فیصلہ ہوا، اسمبلیاں اپنی جگہ موجود تھیں، پرویزمشرف نے پاکستان کیلئے 3جنگیں لڑیں،پرویزمشرف نے بھارتی میڈیا پر پاکستان کی سلامتی وخودمختاری کی جنگ لڑی،خانہ کعبہ کوچھڑانے کیلئے پرویزمشرف کی قیادت میں کمانڈوز کا دستہ گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک کولوٹنے والے معاشی دہشت گرد ضمانتوں پرباہرآ رہے ہیں،عوام ملک دشمن عناصر کے اشاروں پر عمل نہیں کریں گے،جب بھی قانون بنتا ہے اس کا اثر لکھ دیاجاتا ہے،ملک میں کسی قسم کامارشل لانہیں ہوناچاہیے،پاک افواج جمہوری اداروں کے ساتھ کھڑی رہی۔