Get Alerts

شیرشاہ کےمقام پر کوئی گیس لائن نہیں،دھماکےکوسوئی سدرن پائپ لائن سے نہ جوڑا جائے، سوئی سدرن

شیرشاہ کےمقام پر کوئی گیس لائن نہیں،دھماکےکوسوئی سدرن پائپ لائن سے نہ جوڑا جائے، سوئی سدرن
کراچی کے علاقے شیر شاہ دھماکے پر سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) نے بیان جاری کردیا۔

کراچی کے علاقے شیر شاہ میں ہونے والے دھماکے میں نجی بینک کی عمارت مکمل طور پر تباہ ہو گئی اور حادثے میں تحریک انصاف کے رہنما عالمگیر خان کے والد سمیت 14 افراد جاں بحق ہو گئے۔

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ دھماکا شیر شاہ پراچہ چوک میں گیس پائپ لائن میں ہوا جس سے نجی بینک کی عمارت کو بھی شدید نقصان پہنچا، دھماکے کی آواز دور دور تک سنائی دی اور نجی بینک کے علاوہ دیگر قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔

تاہم اب سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) کا بیان سامنے آیا ہے۔

سوئی سدرن گیس کمپنی کا کہنا ہے کہ ٹیکنیکل اسٹاف کے مطابق دھماکے کے قریب کوئی گیس پائپ لائن نہیں۔

سوئی سدرن کے مطابق جائے وقوعہ پرگیس کے آثار نہیں، علاقے کی گیس سپلائی نارمل ہے لہٰذا دھماکےکوسوئی سدرن پائپ لائن سےنہیں جوڑاجاسکتا۔